: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
واشنگٹن،16جون(ایجنسی) امریکہ کے صدر براک اوباما نے چین کے سخت احتجاج کے باوجود آج وائٹ ہاؤس میں تبت کے روحانی رہنما دلائی لامہ سے ملاقات کی. چین نے امریکی صدر اور دلائی لامہ کے درمیان ہونے والی اس ملاقات پر سفارتی سطح پر احتجاج کیا
تھا۔ بہرحال دلائی لامہ نے متنازعہ ملاقات میں اوباما سے کہا کہ وہ چین سے تبت کی آزادی نہیں مانگ رہے ہیں اور انہوں نے امید ظاہر کی کہ چین سے مذاکرات جلد شروع ہو جائے گا۔ امریکی صدر کے ترجمان جوش ارنسٹ نے کہا کہ "دونوں نوبل انعام یافتہ رہنماؤں کی ملاقات سے تبت پر امریکہ کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔